ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

الطاف حسین بھارت تو جاسکتے ہیں مگر کراچی نہیں آسکتے، سراج الحق

datetime 17  اپریل‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک )امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کراچی کی قسمت کا فیصلہ اب لندن میں نہیں بلکہ شہر کی گلیوں میں ہی ہوا کرے گا جس کا فیصلہ 23 اپریل کو عوام دیں گے جب کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین بھارت تو جاسکتے ہیں مگر وہ کراچی نہیں آسکتے۔کراچی میں شارع پاکستان پر جماعت اسلامی کے تحت ہونے والے خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ آج کے جلسے نے خوف اور دہشت گردی کے بت کو پاش پاش کردیا ہے، کراچی سے غنڈہ گردی اور فساد کی سیاست ختم ہونے والی ہے اب شہر میں شرافت اور خدمت کی سیاست ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے 9 مرتبہ استعفیٰ دے کر واپس لیا لیکن اب وہ پھر 23 اپریل کو استعفیٰ دے کر واپس نہیں لیں گے کیونکہ اس دن کراچی کے عوام فیصلہ کریں گے کہ شہر کی قسمت کا فیصلہ لندن میں نہیں بلکہ یہاں کی گلیوں میں ہوگا ہم ووٹ کی طاقت سے 23 اپریل کو جبر کا قلعہ گرادیں گے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن عوام کے سامنے اور پاکستان کے لیے خوشخبری کا پیغام ہوگا اور اس بار ایم کیوایم کو ماضی کی طرح ٹھپے لگانے کا موقع نہیں ملے گا جب کہ ہم نہیں سمجھتے کہ الطاف حسین کبھی کراچی کا رخ کریں گے کیونکہ وہ بھارت تو جاسکتے ہیں لیکن یہاں نہیں آسکتے۔ انہوں نے کہا کراچی کی خواتین تبدیلی چاہتی ہیں تو جماعت اسلامی کوووٹ دیں، ہم خواتین کو تعلیم یافتہ، خودمختار دیکھنا چاہتے ہیں جب کہ اگر ہماری حکومت آئی تو خواتین کی ملازمت کے اوقات میں کمی کریں گے۔

مزید پڑھئے:انڈونیشیا میں بچوں کے اسکول جانے کے لیے خطرناک راستہ

۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…