جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت صوبوں کی معاشی خودمختاری کے لئے مزیدآئینی ترامیم لائے گی،اسحاق ڈار

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے ملکی وسائل کی صوبوں کے درمیان منصفانہ تقسیم کے بعد، ’صوبائی حکومتیں اس قابل ہیں کہ وہ اپنے طور پر معاشی بہتری کے لئے کام کر سکیں‘۔انھوں نے کہا ہے کہ حکومت ایسی آئینی ترامیم لانے کا منصوبہ رکھتی ہے جس کے بعد آنے والی حکومتیں معاشی اصلاحات کے تسلسل میں رکاوٹ پیدا نہ کر سکیں۔ واشنگٹن کی تھینک ٹینک، ’کارنیگی انڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس‘ میں جمعرات کی صبح شرکا سے خطاب میں، اسحاق ڈار کہنا تھا کہ حکومت نے معاشی اصلاحات کے لئے عالمی بینک کے تمام 12 درجات عبور کر لئے ہیں، جس کے نتیجے میں، پاکستانی معشیت میں استحکام آیا ہے اور قومی خزانے میں 17 ارب ڈالر موجود ہیں، جو آئندہ چند ماہ میں 18 ارب ڈالر کی حد عبور کرلے گا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے تین روزہ سمر اجلاس میں شرکت کے لئے واشنگٹن پہنچے ہیں، جہاں وہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور امریکی حکام کے علاوہ دوست ممالک کے وزراءخزانہ سے بھی ملاقات کریں گے، اور انھیں پاکستان کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گذشتہ برس جون تک پاکستان کی معاشی صورتحال تسلی بخش نہ تھی۔ لیکن، حکومت نے اصلاحات کے حوالے سے بعض غیر مقبول فیصلے بھی کئے، جس کا نتیجہ ہی ہے کہ آج پاکستانی کرنسی مستحکم ہے،

مزید پڑھئے:کیلی فورنیا کا 95 سالہ شخص دنیا کا معمر ترین پائلٹ بن گیا

شرح نمو چار اعشاریہ چھ ہو چکی ہے، جبکہ آئندہ برس مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح پانچ فیصد تک کی توقع ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی معشیت کا 21 فیصد زراعت سے وابستہ ہے۔ لیکن، اس شعبے سے حکومت کو صرف ایک ارب ڈالر کی آمدن ہوتی ہے۔ تاہم، حکومت کی ٹیکس اصلاحات کے نتیجے میں ریونیو کلکشن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔وزیر خزانہ نے ایک سوال پر کہا کہ چین کے ساتھ ’اکنامک کوریڈور‘ کی تکمیل سے صرف پاکستان یا چین نہیں، ’بلکہ پورے خطے کی معاشی صورتحال میں انقلاب برپا ہوگا‘۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…