لاہور(نیوزڈیسک ) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم احساس کمتری کا شکار ہے، جس قوم کی اپنی زبان ، ثقافت اور شناخت نہ ہو۔ اس کو جینے کا کوئی حق نہیں، پاکستانی ایک قوم نہیں، لشکر ہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والی جنگوں کی وجہ کشمیر کو قرا دینا غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان معاشی اور سیاسی طور پر مطمئن نہیں ہوسکتا اس وقت تک ہندوستان سے کشمیر ایشو پر بات کرنے کے قابل نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر معاشی طور پر مضبوط ہوں گے تو آگے بڑھیں گے۔چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ بھارت ڈیمز پر ڈیم بنا رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان اور پنجاب تاریکی میں ڈوبا ہوا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران کہتے ہیں ہم دنیا سے نہیں مانگتے ہیں اور کشکول لے کر دنیا میں گھومتے ہیں۔کشمیر رہنما افضل گرو کی پھانسی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب گرو کو پھانسی ہوئی تو پاکستان میں حکمرانوں کو سانپ سونگھ گیا۔ ‘یہاں کے حکمران ذہنی طور پر ڈکٹیٹر ہیں۔