اسلام آباد(نیوزڈیسک )کراچی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں 5 روز باقی رہ گئے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی الیکشن مہم عروج پر ہے۔ آج جماعت اسلامی خواتین کا پنڈال سجائے گی تو کل ایم کیو ایم اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی،سونامی اتوار کو عائشہ منزل کا رخ کرےگا۔این اے 246 کے گرما گرم محاذ پر جیت کیلئے تینوں جماعتیں کوشاں ہیں، جماعت اسلامی نے آج شام خواتین کے جلسے کیلئےشارع پاکستان پر پنڈال سجا لیا ، خواتین کے جلسے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور حلقے سے جماعت کے امیدوار راشد نسیم بھی خطاب کریں گے۔ ادھر ایم کیو ایم حلقے میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کل کرے گی، ایم کیو ایم کے جلسے کے لیے لیاقت آباد دس نمبر فلائی اوور کے قریب اسٹیج بنایا جائے گا،جلسے سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا لندن سے ٹیلی فونک خطاب بھی متوقع ہے۔سونامی کو بھی 19اپریل کو عائشہ منزل شارع پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی ہے، کپتان اپنے کھلاڑیوں سے شام 6 بجے خطاب کریں گے، جلسے میںریحام خان بھی شریک ہوں گی۔ اس سے پہلے تحریک انصاف نے 19 اپریل کو ہی جناح گراو¿نڈ میں جلسے کااعلان کیا تھا لیکن بعد میں نائن زیرو پر ہونے والی بدمزگی کے بعد جلسے کا مقام تبدیل کردیا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
عام تعطیل کا اعلان















































