اسلام آباد( نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزائے موت کے منتظر قیدی شفقت حسین کی عمر کی تصدیق سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے صدر اور وزیر اعظم سمیت 9افراد کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سزائے موت کے قیدی شفقت حسین نے اسلام آبا دہائیکورٹ میں اپنی عمر کے تعین کیلئے جوڈیشل انکوائر ی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اپنا یا گیاہے کہ قتل کے وقت شفقت حسین کی عمر کم تھی۔درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ عدالت شفقت حسین کی عمر کے تعین کے ساتھ شفقت حسین پر تشدد کی تحقیقات کا بھی حکم دے۔اسلام آبا د ہائیکورٹ نے صدر اور وزیراعظم نوازشریف سمیت 9افراد کو نوٹس جار ی کرتے ہوئے 15دن کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔
مزید پڑھئے:بھارتی پولیس آفیسر نے اپنی بیٹی پر کس طرح بدترین ظلم کیا‘ ہائے اللہ