راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔چیئرمین نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ خرم اعجاز کی دائر درخواست کی احتساب عدالت نمبر ایک کے جج راجہ اخلاق حسین نے کیس کی سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریفرنس کے مرکزی ملزم آصف زرداری کا صدارتی استثنیٰ ختم ہوچکا لہٰذا اثاثہ جات ریفرنس ری اوپن کیا جائے جب کہ ریفرنس کی مرکزی ملزمہ بینظیر بھٹو کا نام ان کے قتل کی وجہ سے نکال دیا گیا تھا، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سابق صدر کو 27 اپریل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کے خلاف یہ ریفرنس 2001 میں سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں بنایا گیا تھا تاہم اس کی سماعت 2010 میں غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی تھی۔