اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کراچی ،حیدر ا باد اور اندرون سندھ میں پاکستان پوسٹ کے38 پلاٹوں پر قبضہ کا انکشاف ہواہے۔یہ بعض پلاٹ پوسٹ ا فس اوربعض پوسٹ ا فس رہائشی اسکیموں کیلیے مختص تھے۔برسوں سے انفرادی طورپرقابضین سے پوسٹ ا فس کی پراپرٹی کوواگزارکرانے کے لیے تمام ترکوششیں کی گئیں لیکن قابضین سے اراضی خالی نہیں کرائی جاسکی ہے۔ پاکستان پوسٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات وپوسٹل سروس کوپیش کی گئی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پوسٹ افس اوررہائشی اسکیموں کیلئے مختص پلاٹوں میں سے 29پرقبضہ کیاگیا۔کورنگی سائیٹ، نارتھ کراچی شادمان کراچی میں رہائشی اسکیم کے دوپلاٹ گلشن اقبال میں پوسٹ افس کے دو پلاٹ اورنگی ٹاؤن نارتھ کراچی نارتھ ناظم ابادبلاک این میں پوسٹ افس کے پلاٹوں پرقبضہ کیاگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ان پلاٹوں میں کراچی میں قبضہ کی شرح زیادہ رہی29 پلاٹ ایسے ہیں جن پر قبضہ کیا گیا جبکہ باقی ماندہ نو حیدراباد اور اندرن سندھ میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے نرمی برتی جاتی ہے جس کے باعث پاکستان پوسٹ کی اراضی واگزار نہیں ہو سکی ہے۔