اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان پیکیج کی تیاری شروع کر دی۔1.8 ارب روپے پیکیج کیلیے رکھنے کافیصلہ کیاگیاجس کے لیے سمری کی تیاری شروع کردی گئی اورجلدمنظوری کے لیے ای سی سی میں پیش کردی جائیگی،ذرائع کے مطابق رمضان پیکیج میں اٹا،گھی،چینی،شربت،مصالحہ جات سمیت رمضان سے متعلق تمام ا ئٹمزپرسبسڈی دی جائے گی۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے پاس 20 سے25 ہزارٹن چینی پہلے سے موجودتھی،9اپریل سے ای سی سی کے فیصلے کے مطابق کارپوریشن نے ٹی سی پی سے چینی اٹھانے کاعمل شروع کیا اورچینی کی سندھ،بلوچستان اوراندرون پنجاب میں اسٹورز پر فراہمی کاعمل مکمل ہوگیا۔