لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کے ذمہ داروں کےخلاف کاروائی نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمودخان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اپنے موقف میں کہا کہ خسرہ کی ناقص ویکسین کے نتیجے میں بچوں کی ہلاکتیں ہوئیں،عدالتی حکم کے باوجود ناقص ویکسین کی فراہم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ خسرہ سے ہلاک ہونے والے بچوں کی ہلاکتوں کے ذمہ داروں کے خلاف تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔فاضل عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ذمہ داروں کے خلاف کیوںکارروائی نہیں کی جا رہی۔عدالت نے سماعت 4مئی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب ک