جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

حکومت توانائی کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے، پرویز رشید

datetime 16  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے اسلام آباد میں متبادل توانائی سے چلنے والے موٹر سائیکلوں گاڑیوںاور برقی آلات کی نمائش کا دور ہ کیا اس موقع پر انہوں نے جولٹا ٹیکنالوجیز کی تیار کردہ بیٹری سے چلنے والی موٹر سائیکل کا معائنہ کیا اورگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت توانائی کے مسئلے کو مستقل بنیادوںپر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے اور متبادل توانائی کے زرائع کو ترقی دینے کےلئے اربوں روپے کی لاگت سے کئی منصوبوںپر اس وقت کام جاری ہے۔ انہوں نے متبادل توانائی سے چلنے والے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس ٹیکنالوجی سے شہریوںکو انتہائی سستے داموں سفری سہولیات حاصل ہوں گی اور پیٹرول کے استعمال میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ متبادل توانائی کا حصول وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں روزانہ اخراجات میں بچت ہو گی۔ سینئر مارکیٹنگ ایگزیکٹو عمران مجیدگورائیہ نے اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایاکہ جولٹا ٹیکنالوجیز نے پاکستان میں پہلی مرتبہ ایسی موٹر سائیکل متعارف کرائی ہے جو عوام میں بے حد مقبول ہو رہی ہے یہ موٹر سائیکل ایک بار چارکنگ سے 80 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے۔ موٹرسائیکل سیلف سٹارٹ ہے اس کا کوئی گیئر نہیں نہ ہی کوئی سائلنسر پائپ ہے۔ جولٹا ٹیکنالوجیز کے انجینئرز کا یہ بھی کمال ہے کہ اس کی بنائی ہوئی موٹر سائکلیں اور گاڑیاںبے آواز اور چلانے میں انتہائی آسان ہونے کے ساتھ ساتھ باکفایت اور ماحول دوست بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چار سے پانچ یونٹ بجلی کا خرچ بیٹری پر آتا ہے جو پیٹرول کے مقابلے میں انتہائی کم خرچ ہے۔ جولٹا ٹیکنالوجی کی تیار کردہ موٹر سائیکل میں انجن نہیں ہے جس کی وجہ سے ورکشاپ جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ایک سال گارنٹی کےساتھ مینٹننس فری کی بھی سہولت حاصل کر سکتے ہے جس سے ملک میںایک نئے دور کا آغاز ہو گا اورپاکستان کو اس زمرے میں نہ صرف توانائی کے بحران سے نکلنے میں مدد ملے گی بلکہ جولٹا کمپنی کی مصنوعات کو دنیا میں متعارف کروا کے ملک کو کثیر مقدار میں زرمبادلہ بھی حاصل ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…