اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعظم اپنے ساتھیوں کو غلط زبان استعمال کرنے پر تنبیہ کریں ،شاہ محمودقریشی

datetime 16  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین مخدوم شاہ محمود قریشی اور صدر پنجاب اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم غلط زبان استعمال کرنے پر خواجہ آصف اور پرویز رشید کو تنبیہ کریں ، سرتاج عزیز کے ہوتے ہوئے شہباز شریف کا یمن جانیوالے وفد کی سربراہی کرنا میرے لیے حیران کن بات ہے، تحرےک انصاف گالم گلوچ کی سیاست کے قائل نہیں ہیں وزیر اعظم اپنے ساتھیوں کو غلط زبان استعمال کرنے پر تنبیہ کریں کہ الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع ہوئی ہے ابھی کیس ختم نہیں ہواہے ،کراچی کا الیکشن جمہوری عمل کا حصہ ہے لیکن ماحول پر امن رہنا چاہیے۔  شاہ محمود قرےشی اور اعجاز احمد چوہدری کا ڈی جی خان پہنچنے پر ہزاروں کارکنوں نے پرتپاک استقبال اور پھولوں کی پتےاں نچاور کےں۔ شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری نے کہا کہ یمن کا مسئلہ سیاسی نوعیت کاہے اس لیے یہ مسئلہ حل بھی سیاسی انداز میں ہونا چاہیے ہم پر یہ الزام غلط ہے کہ ہم گالم گلوچ کی سیاست کرتے ہیں۔ ہم تو ادب و احترام کی سیات کے قائل ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کا مسلسل معاشی قتل عام کر رہی ہے اور آج صوبے بھر کے کسانوں کا کوئی پرسان حال نہےں تخت لاہور نے سارے صوبے کے وسائل صرف لاہور مےں خرچ کر رہے ہےں جبکہ آج جنوبی پنجاب کے عوام بنےادی سہولتوں سے محروم ہے ، انہوں نے کہا کہ تحرےک انصاف صرف اکےلی دھاندلی کے بارے مےں بات کر رہی تھی اور آج ملک کی 21جماعتےں دھاندلی دھاندلی کر رہی ہےں ےہ تحرےک انصاف کے اصولی م?قف کی سب سے بڑی کامےابی ہے جوڈےشل کمےشن سے توقع کرتے ہے کہ دھاندلی کی تحقےقات کو مکمل کرے گی ،عمران خان نے ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہے ہے عام آدمی کے پاس ووٹ کی طاقت ہے اور اپنے ووٹ کی طاقت سے بڑے بڑے برجوں کو سےاست کے مےدانوں سے باہر اٹھا کر پھنک سکتے ہے، عمران خان نے عا م آدمی کو زبان دی ہے کہ وہ اپنے حق کے لئے ظالم کے سامنے کھڑا ہو سکے تحرےک انصاف نے نئے پاکستان کی بنےاد آج رکھ دی ہے صاف شفاف انتخابات کا انعقاد اور ملک مےں آنے والی تبدےلی کو کوئی طاقت نہےں روک سکتی ،تحرےک انصاف نے دنےا کی تارےخ مےں اےک اےسی تحرےک برپا کی جس سے عمران خان کا پےغام گھر گھر پہنچا اور پورے ملک مےں ہونے والے جلسوں مےں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی عمران خان نے اٹھارہ سال پہلے بےج بوےا وہ آج تن آور درخت بن چکا ہے ،آج اپنی نظروں سے دےکھ رہے ہےں پورے ملک مےں تحرےک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آ چکی ہے ،مےں 126روز کے دھرنے مےں ڈی جی خان ڈوےڑنل سے شامل ہونے والے کارکنوں اور عہدےداروں کا شکرےہ ادا کرتا ہوں اور انکو خراج تحسےن پےش کرتا ہوں ، پی ٹی آئی بلدےاتی انتخابات مےں بھرپور حصہ لے گی ، پی ٹی آئی کے کارکن پارٹی کا قےمتی اثاثہ ہے بلدےاتی انتخابات کے امےدواران کے فےصلوں مےں پارٹی کارکنوں کی رائے کو اہمےت دےں گے ،پی ٹی آئی نے مسلسل عدالتی جنگ لڑ کر پارٹی بنےادوں پر انتخابات کروانے کو ےقےنی بناےا پی ٹی آئی نے خےبر پختون خواہ مےں اےسا بلدےاتی نظام لاےا ہے تمام اختےارات نچلی سطح پر منتقل کر کے حقےقی تبدےلی کا خواب سچ کر دکھاےا ہے تا کہ اقتدار اور اختےار عوام کے پاس منتقل ہو کسی صورت بھی مےدان خالی نہےں چھوڑےں گے شرےف بادشاہوں کو ناکوں کے چنے چبوائےں گے شرےف بادشاہو ں کو عام آدمی کے مسائل نظر نہےں آتے گےارہ کروڑ عوام کو اےک ٹائم کی روٹی تک مےسر نہےں ڈھائی کروڑ بچوں نے سکول کا منہ نہےں دےکھا ، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنی آنے والی نسلوں کے لئے اچھا اور ترقی ےافتہ پاکستان چھوڑ کر جائےں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…