بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

این اے 122 ، نادرا کی پری سکیننک رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع

datetime 16  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 
لاہور (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کی نادرا کی پری سکیننگ رپورٹ الیکشن ٹربیونل میں جمع کرا دی گئی۔ رپورٹ 106صفحات پر مشتمل ہے ، رپورٹ کی کاپی دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی رپورٹ ایک سوچھ صفحات پر مشتمل ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے دو سو 84 پولنگ سٹیشوں کا ریکارڈ نادرا کو بھجوایا تھا ، نادرا نے دو سو 84 پولنگ سٹیشنز کی پری سکیننگ مکمل کرلی ہے۔ این اے 122 کی پری سکیننگ 19مارچ سے 3اپریل تک کی گئی۔ ذرائع کے مطابق تمام کارروائی نادرا کے ا?فیسرز اور لوکل کمیشن کے سامنے کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولنگ سٹیشن 1 کے لفافے پھٹے ہوئے تھے جبکہ پولنگ سٹیشن نمبر 1 کے تھیلے سے بعض انتخابی ریکارڈ بھی نہیں ملا۔ عمران خان کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ این اے 122 کی پری سکیننگ سے یہ ثابت ہوا متعدد پولنگ سٹیشنوں میں انتخابی ریکارڈ موجود نہیں درجنوں پولنگ سٹیشنوں کے تھیلوں میں فارم 15اور14بھی موجود نہیں جبکہ سردار ایاز صادق کے وکیل نے کہا کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ اصل حقائق مکمل سکیننگ رپورٹ سامنے آنے پر ظاہر ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…