اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم ہونیوالے جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے احاطے میں سیاستدانوں کی بیان بازی پر پابندی عائد کردی ہے۔ سماعت ختم ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے احاطے میں میڈیا نے عمران خان سے بات کرناچاہی تو عمران خان نے یہ کہہ کر بات کرنے سے انکار کردیاکہ جوڈیشل کمیشن نے ا±ن کے بات کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے لہٰذا وہ بات کرنے سے قاصر ہیں ، باہر آجائیں بات کرلیتے ہیں۔ عمران خان کے چلے جانے کے بعد سابق گورنر پنجاب اور پیپلزپارٹی کے رہنماءلطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگوکی جس کے بعد میڈیا عمران خان کے لیے سپریم کورٹ کے احاطے سے باہر آگیاجہاں عمران خان کاکہناتھاکہ آج وہ بہت خوش ہیں ، دھاندلی کیخلاف مواداکٹھاکرلیاہے اور آئندہ جمعرات کو مزید سماعت ہوگی ، کمیشن سنجیدہ ہے جو بھی فیصلہ ہوگا، قبول کریں گے۔