بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جولوگ کے پی کے میں نہیں آئے وہ ہم پر فلم بنارہے ہیں :ریحام خا ن

datetime 16  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ جولوگ خیبر پختون خواہ اور وزیر ستان نہیں آئے وہ لوگ ہم پر فلم بنا رہے ہیں۔خیبرپختونخواہ کے ضلع مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہناتھا کہ دھرنے میں خواتین نے بھی حصہ لیا اور وہ خیبر پختون خواہ کی خاتون ہو کر گھر سے نکل رہی ہیں ،خواتین جس شعبے میں دلچسپی رکھتی ہیں وہ آئیں ہم مدد کریں گے یہی خان صاحب کی خواہش ہے اوریہی تبدیلی کے نئے چہرے ہیں۔ریحام خان کا کہناتھا کہ جو لوگ کبھی کے پی کے اور وزیر ستان آئے ہی نہیں وہ ہم پر فلم بنا رہے ہیں ،یہاں ٹیلنٹ بہت زیادہے ملک کا نام روشن کریں۔انہو ں نے کہا کہ انہیں خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر خوشی ہوئی۔یاد رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں اور وہاں ہونے والے ڈرون حملوں سے متعلق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان بھی ایک ڈاکو مینٹری بنا چکی ہیں اور ناقدین ریحام خان کے حالیہ بیان کو اسی ڈاکو مینٹری سے جوڑ رہے ہیں حالانکہ بادی النظر میں ریحام خان کے اس بیان کا مطلب خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…