کراچی ( نیوزیسک) شہید ملت روڈ پر کار پر فائرنگ سے امریکی شہری خاتون ڈاکٹرجاں بحق ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ڈیبرہ لوگو زخمی ہوئی تھیں لیکن ہسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگئیں ، وہ نجی کلینک میں ڈاکٹراور جناح ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج کی وائس پرنسپل تھیں جبکہ فائرنگ سے اْن کا ڈرائیور زخمی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ خاتون دم توڑ گئی۔
شہرقائد میں خاتون امریکی ڈاکٹر قتل ، ڈرائیور زخمی
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2015/04/Karachi1-534x265.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں