کوئٹہ ( نیوز ڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا ہے کہ تربت واقع نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دہشتگردی کے باوجود صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے کسی بھی صورت بند نہیں کیے جائیں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کے حصے میں مزدوروں کا تحفظ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سیکورٹی پر تعینات 8 لیویز اہکاروں کی غفلت کے باعث انہیں معطل کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ پنچگور اور تربت میں امن وامان کے مسائل ہیں وہاں سیکورٹی فورسز سمیت لیویز کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے 109 ارب روپے کے بجٹ میں صرف 45 فیصد ترقیاتی بجٹ ہے۔ صوبہ مشکل دور سے گزر رہا ہے۔