اسلام اباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے باغی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی جاوید نسیم نے پی ٹی ائی اراکین اسمبلی کی کرپشن بے نقاب کرنے کااعلان کردیا ہے۔ایک انٹرویو میں جاوید نسیم نے کہاکہ سینیٹ الیکشن کے بعد وہ تحریک انصاف کے اراکین کی خیبرپختونخوا حکومت میں کرپشن بے نقاب کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اب بھی وہی پٹواری کلچراور وہی پولیس ہے، پی ٹی ائی چیئرمین کو تبدیلی کے نام پردھوکا دیا جارہا ہے،اس کھیل میں پشاوراوراسلام اباد میں عمران خان کے اردگرد رہنے والے پارٹی کے لوگ ملوث ہیں۔ جاوید نسیم کے بقول ان کے گھرپرفائرنگ اوروالدہ کی تذلیل کی گئی۔ واقعے کی ایف ائی ارکاٹنے کے بجائے الٹا ان کے خلاف مقدمہ درج کردیاگیا،انھوں نے ارمی چیف اورچیف جسٹس سے واقعے کا نوٹس لینے اورسیکیورٹی فراہم کرنے کی اپیل بھی کی۔