اسلام آباد: پاکستان کے معروف تجزیہ کار نجم سیٹھی نے ایم کیو ایم سے متعلق موقف پر عمران خان اور تحریک انصاف کا بھانڈ پھوڑ دیا جیو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کے خلاف لندن کی عدالتوں میں جانے کا اعلان کرکے بالکل خاموش ہوگئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ایم کیو ایم کے خلاف تب ہی بولتی ہے جب اس کا کراچی میں جلسے جلوسوں کا ارادہ نہیں ہوتا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اگر ایم کیو ایم سے اختلاف کرتی ہے تو وہ اصولی بنیادوں پر ہوتا ہے لیکن تحریک انصاف متحدہ پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف نے کراچی میں جتنے بھی جلسے کئے وہ ایم کیو ایم کی اجازت سے ہی کیے متحدہ کی اجازت کے بغیر تحریک انصاف کراچی میں جلسے نہیں کرسکتی جلسوں کے موقع پر عمران خان سمیت سب خاموش رہتے ہیں اس موقع پر نجم سیٹھی نے ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کے اسلام آباد دھرنے اور صحافیوں سے متعلق بیان پر مھتاط انداز میں درخواست کی کہ وہ اس قسم کے الفاظ استعمال نہ کریں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں