جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی

datetime 2  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب سے مون سون کے بادل کے داخل ہونے کی وجہ سے 2 اگست سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے ایک اور اسپیل کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر کے 3 اگست بروز جمعرات کو ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔نئے اسپیل کے تحت آزاد جموں و کشمیر کی وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں 2 اگست کی رات سے 7 اگست تک وقفے وقفے سے آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، دیر، شیخوپورہ، لاہور، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، اور نوشہرہ میں بھی اسی طرح کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنی، کرک، وزیرستان، قصور، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور بھکر میں 4 سے 7 اگست تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں مزید خبردار کیا ہے کہ بارشیں 4 سے 7 اگست تک کشمیر، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا باعث بن سکتی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ موسلا دھار بارش اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہے اور مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بن سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے مسافروں اور سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ جس عرصے میں بارش کی پیش گوئی ہے اس مدت میں وہ محتاط رہیں۔اس کے علاوہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش سے متعلقہ واقعات میں دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ شدید بارشوں کے نتیجے میں 200 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔ملک بھر میں سڑکوں کی صورتحال کے حوالے سے بتاتے ہوئے این ڈی ایم اے نے کہا کہ بالائی چترال میں میراگرام-II اور مستوج سے یارخون کی سڑک سیلاب کی وجہ سے بند ہے۔

قراقرم ہائی وے کا کچھ حصہ ابھی بھی لاچی نالہ، ہربن اور بھاشا پر بلاک ہے، ہائی وے کو گلگت بلتستان میں بھی متعدد مقامات پر بلاک کر دیا گیا ہے اور سڑکوں کی جلد بحالی کے لیے مشینری کو متحرک کر دیا گیا ہے۔اتھارٹی کے مطابق گڈو اور سکھر بیراج پر آئندہ 24 گھنٹوں میں درمیانے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے۔اس حوالے سے کہا گیا کہ ڈی جی خان اور بارکھان کے پہاڑی ندی نالوں میں پانی کے بہا میں تیزی کا امکان ہے اور گلگت بلتستان کے دریاں اور ندی نالوں میں بہا میں اضافے اور پہاڑی وادیوں میں برفانی جھیلوں سے سیلاب آنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…