جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

عوام بارشوں اور برفباری کیلئے تیار ہو جائیں ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

datetime 3  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف اضلاع میں پیر سے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گا،

اور ہواں کا سلسلہ پیر کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا، جس کے بعد پیر اور منگل کے دوران 2021 کی پہلی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے منگل کے دوران کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اس دوران گجرات، سیالکوٹ ، نارووال، گوجرانوالہ،حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ اور قصورمیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے، کشمیر، راولپنڈی، جہلم، گجرات، منڈی بہا الدین، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور حافظ آباد میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ پیر اور منگل کوگلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، پشاور اور کرم میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، اس دوران میانوالی،خوشاب، جھنگ ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے۔ جب کہ پیر اور منگل کو موسلادھار بارش کے باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…