بدھ‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

27ویں ترمیم پر بیان سے بلاول بھٹو کی نااہلی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، راناثناء اللہ

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم سے متعلق بیان سے بلاول بھٹو کی نااہلی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کے اس بیان پر کہ 27ویں ترمیم جبری اکثریت سے کی گئی ہے، ان کی نااہلی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک پارٹی کا لیڈر یہ کہے کہ میں نے دبائو میں آکر آئینی ترمیم پر ووٹ دیا ہے تو اس بیان سے ان کی نااہلی ہوسکتی ہے۔ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ بلاول بھٹو 27ویں ترمیم کے تحت بننے والے جوڈیشل کمیشن کے بینیفشری ہیں، پی پی چیئرمین نے آج ناراضی میں یہ باتیں کی ہیں۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو سندھ کی تقسیم کی بات پر ناراض ہوئے ہیں، وہاں واقعی ان کے لیے ایک مسئلہ ہے، ہمیں شروع سے پتا ہے سندھ کی تقسیم کی بات پر پیپلز پارٹی کے تحفظات ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے کہا کہ سیاسی طور پر بلاول بھٹو زرداری نے بڑی سنجیدہ باتیں کیں، جی بی اور آزاد کشمیر الیکشن میں ہماری تلخیاں تھیں، انہوں نے سب ختم کیں اور کہا اتفاق سے چلیں گے اس دن بھی یہ غصہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن بنا اور بلاول بھٹو اس کے رکن ہیں، بلاول بھٹو کی باتوں کا ہم نے جواب دیا اس سے مراد یہ نہیں کہ دونوں جماعتیں آمنے سامنے آگئیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی بھی مولانا فضل الرحمان کے خلاف تقریریں کررہے ہیں، بلاول بھٹو کو اس کا بھی نوٹس لینا چاہیے، گورنر خیبر پختونخوا صوبے کی تمام سیاسی قیادت سے خود جاکر ملے ہیں مگر مولانا سے نہیں ملے۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کی بحث پارلیمنٹ میں داخل نہیں ہوئی، پارلیمنٹ وہ جگہ ہے جہاں فیصلے ہونے ہیں کہ نئے صوبے بننے ہیں یا نہیں، ابھی تو یہ بحث کابینہ میں بھی نہیں ہوئی۔

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے کہا کہ اگر ریفرنڈم ہونا ہے تو ریفرنڈم کا فیصلہ بھی پارلیمنٹ کو کرنا ہے، نئے صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تو اس پر سیر حاصل بحث ہوگی، اتفاق رائے سے ہی صوبے بنیں گے۔انہوںنے کہاکہ ریفرنڈم کے ذریعے عوام کی رائے معلوم کی جاسکتی ہے، اگر عوام کی رائے معلوم کرلی جائے تو کوئی حرج نہیں، عوام کی رائے سے سب کو رہنمائی مل سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کشی سے پہلے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…