منگل‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

امریکی صدارتی دوڑ کے ممکنہ امیدوار سینیٹر کرس وان ہولن کا کراچی میں پیدا ہونے کا دلچسپ انکشاف

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی ) امریکا میں 2028 کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے امکانات کا جائزہ لینے والے ڈیموکریٹ سینیٹر کرسٹوفر وان ہولن پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔

امریکی سیاست میں اہم مقام رکھنے والے وان ہولن نے پاکستان کے ساتھ اپنے خصوصی تعلق کا بھی کھل کر اعتراف کیا ہے۔امریکی ریاست میری لینڈ کی سرکاری ویب سائٹ میری لینڈ مینوئل آن لائن پر ان کی سوانح عمری کے مطابق کرس وان ہولن 1959 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد امریکی محکمہ خارجہ میں خدمات انجام دیتے تھے اور اسی سلسلے میں پاکستان میں تعینات تھے۔وان ہولن نے گزشتہ سال پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کراچی میں پیدا ہونے کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ ان کا خصوصی تعلق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں پاکستانی عوام کی مہمان نوازی، اچھائی اور عزم کو قریب سے دیکھا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور امریکا کے درمیان دوستی مزید مستحکم کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی۔کرس وان ہولن ماضی میں بھی پاکستان کے حوالے سے مختلف معاملات پر بیانات اور اقدامات کرتے رہے ہیں۔2021میں افغانستان سے امریکی اور دیگر غیر ملکی شہریوں کے انخلا میں مدد فراہم کرنے پر انہوں نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کا شکریہ ادا کیا تھا۔ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان میں پھنسے افراد کے انخلا کے لیے پاکستان نے بھی معاونت فراہم کی تھی۔2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد وان ہولن نے اس وقت کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی تھی۔

اس دوران سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے امریکی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فروری 2024 میں انہوں نے پاکستان کے اس وقت کے سفیر مسعود خان کو خط لکھ کر 8 فروری کے عام انتخابات میں دھاندلی اور انتخابی مداخلت کے الزامات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا تھا۔اپنے خط میں انہوں نے کہا تھا کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام ہی نئی حکومت کو پاکستان کے مسائل، بشمول آئی ایم ایف کے ساتھ نئے معاہدے اور مستقبل میں سیلاب سے بچا کے اقدامات، سے نمٹنے کے قابل بنا سکتا ہے۔کرس وان ہولن نے اپنی زندگی کا کچھ عرصہ بھارت میں بھی گزارا، جہاں انہوں نے ریاست تامل ناڈو کے کوڈائیکنال انٹرنیشنل اسکول میں تعلیم حاصل کی۔بعد ازاں انہوں نے امریکی کالج سوارتھمور سے فلسفے کی تعلیم حاصل کی، ہارورڈ یونیورسٹی سے پبلک پالیسی میں ماسٹرز کیا اور جارج ٹان یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ انہیں 1990 میں میری لینڈ بار میں وکالت کی اجازت ملی۔وہ جنوری 2017 سے امریکی سینیٹ کے رکن ہیں۔ اس سے قبل 2003 سے 2017 تک ایوانِ نمائندگان کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کے بعد وان ہولن کا نام سینیٹ میں ڈیموکریٹک اکثریتی رہنما کے ممکنہ امیدواروں میں بھی لیا جارہا تھا، تاہم انہوں نے اس عہدے کے لیے دلچسپی ظاہر کرنے سے انکار کیا۔انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کے اگلے رہنما بننے کے خواہش مند نہیں ہیں، البتہ 2028 کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے امکان کا جائزہ لے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…