جمعہ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2026 

معصوم بچوں سے زیادتی اور فحش ویڈیو بناکر عالمی سطح پر بیچنے والے چار ملزمان گرفتار

datetime 23  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)معصوم بچوں کو بلیک میل کرکے زیادتی اور ان کی فحش ویڈیو بناکر پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر بیچنے والے گینگ کے چار مرکزی ملزمان گرفتار ہوگئے،

ملزمان کے قبضے سے 50 سے 60 بچوں کی غیراخلاقی ویڈیوز برآمد ہوئیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اسلام آباد محمد شعیب خان نے جمعہ کے روز یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے چائلڈ پورنوگرافی، آن لائن مالیاتی فراڈ اور سائبر ہراسمنٹ میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈان کرتے ہوئے ایک بین الاقوامی گینگ کو بے نقاب کیا ہے۔ملزمان بچوں کی ویڈیو بین الاقومی سطح پر فروخت کرتے تھے۔شعیب خان نے بتایا کہ ایجنسی نے ایک بچے کے موبائل سے ملنے والی 60 کے قریب ویڈیوز کی تفتیش پر چائلڈ پورنوگرافی کے گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 6 سے 14 سال کے بچوں سے دوستی اور پیسے کا لالچ دے کر نازیبا ویڈیوز بناتے اور انہیں واٹس ایپ گروپس اور بین الاقوامی سطح پر فروخت کرتے تھے،

اس سے قبل اس جرم میں دو چینی باشندوں کو بھی سزائیں دلوائی جا چکی ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نے کہا ملک بھر کے کال سنٹرز پر چھاپے مار کر ملائیشیا، چین اور بھارت میں بینک نمائندے بن کر فراڈ کرنے والے 473 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں سائبر ہراسمنٹ کے 22 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن کی تمام تر انکوائری اور تفتیش صرف خواتین افسران کے سپرد کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…