بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

نواز شریف نے صدر آزاد کشمیر کا امیدوار کسے نامزد کیا؟

datetime 16  ستمبر‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو آزاد ریاست جموں و کشمیر کے صدر کے منصب پر امیدوار نامزد کر دیا۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اور اس کی قیادت کی جانب سے ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو اس نامزدگی پر مبارک پیش کرتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور قائد نواز شریف نے پارٹی مشاورت کے بعد ڈاکٹر نجیب نقی کے نام کی منظوری دی۔ڈاکٹر نجیب نقی کا تعلق آزاد کشمیر کے پونچھ ڈویژن کے حلقہ سدھنوتی/پلندری سے ہے، وہ آزاد کشمیر کے سیاسی منظر نامے میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں اور ماضی میں بطور وزیر حکومت مختلف اہم و کلیدی وزارتوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں آزاد جموں و کشمیر میں آئینی عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے گزشتہ روز ریاست کے نئے صدر کے انتخاب کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا تھا، جس کے تحت نئے صدرِ ریاست کا انتخاب 24ستمبر 2026ء کو عمل میں لایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…