پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

بیوی کا شوہر پر تشدد؛ کیا خاتون کوئی کمانڈو ہے؟ جج، عدالت میں قہقہے

datetime 17  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوہر پر تشدد کرنے والی خاتون کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

جبکہ دوران سماعت جج کے خاتون کے کمانڈو ہونے سے متعلق سوال پر عدالت میں قہقے گونج گئے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوہر پر تشدد کے الزام میں گرفتار خاتون کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے اپنے شوہر پر تشدد کے مقدمہ میں گرفتار خاتون آمنہ سعید کی ضمانت کے لیے ان کے والد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نیدلائل دیے اگر عورت نے غصے میں مارا بھی ہے تو وہ گھر کی مالک ہے۔تفتیشی افسر نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ خاتون کا دماغی توازن چیک نہیں کرایا گیا ۔مدعی مقدمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خاتون نے اپنے ہی شوہر پر 3 مرتبہ تشدد کیا، جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ خاتون سے لوہے کا راڈ برآمد ہوا ہے، باقاعدہ تیار کر کے رکھا ہوا تھا۔جسٹس سومرو نے کہا یہ رپورٹ ہونے والا کیس ہے کہ ایک فورس کے بندے کو خاتون نے مارا ہے، کیا یہ خاتون کوئی کمانڈو ہے؟درخواست گزار کے وکیل نے کہا اگر عورت نے غصے میں مارا بھی ہے تو وہ گھر کی لارڈشپ ہے۔

خاتون نے فلاسفی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، بہت سارے ایسے فیملی ایشوز ہیں جو عدالت ڈسکس نہیں کرنا چاہتے۔عدالت نے استفسار کیا مارنے کے بعد بیوی خود گاڑی میں اسپتال بھی لے کر گئی؟ مدعی کے وکیل نے مزید بتایا کہ خاتون نے شوہر کے ساتھ دو بچیوں پر بھی تشدد کیا ہے۔پی ایچ ڈی کے علاوہ خاتون اور کیا کام کرتی ہیں؟ جب اس خاتون کو گرفتار کیا تو اس خاتون کا دماغی توازن چیک کروایا؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا ہم نے خاتون کا دماغی توازن چیک نہیں کروایا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…