اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹس شہید

datetime 15  جون‬‮  2026 |

راولپنڈی /مردان/اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ کا سپر مشاق تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پیر کو مردان کے قریب گر کر تباہ ہوگیا

جس کے نتیجے میں پاک فضائیہ کے ایک انسٹرکٹر پائلٹ اور پاکستان بحریہ کے ایک زیر تربیت افسر نے جامِ شہادت نوش کیا۔ پولیس کے مطابق تربیتی طیارہ صبح 8 بجکر 25 منٹ پر کاٹلنگ روڈ پر کریش ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثے میں پاک فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاکستان بحریہ کے لیفٹیننٹ طہ عباسی شہید ہوئے۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں افسران معمول کی تربیتی پرواز پر تھے جب ان کا سپر مشاق طیارہ مردان کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے ایئر ہیڈکوارٹرز نے تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا ہے، جو واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گا۔بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف، سروسز چیفس اور پاکستان کی مسلح افواج کے تمام افسران و جوانوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔مسلح افواج کی قیادت نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس المناک سانحے میں ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔دریں اثنا وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دونوں پائلٹس کی شہادت پر اظہار تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثے میں شہید ہونے والے جوانوں کی بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاک افواج کی دفاع وطن کے لیے پیشہ ورانہ مہارت بے مثال ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتا ہوں، اللہ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دونوں شہید پائلٹس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پائلٹس نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے،ہماری تمام تر ہمدردیاں دونوں شہید پائلٹس کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔ریسکیو کی ایمبولینس اور فائر وہیکل جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، طیارے گرنے کے حادثے میں زخمی 2 راہگیروں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…