منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

ایران-امریکا مذاکرات،ایران کے جواب نہ دینے پر امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان موخر، امریکی میڈیا کا دعویٰ

datetime 22  اپریل‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی)ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان موخر ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق امریکی میڈیانے دعویٰ کیاہے کہ ایران کی جانب سے جواب نہ دینے پر امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان موخرہوا۔معاملے سے باخبر امریکی حکام نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ جے ڈی وینس دورہ کسی بھی وقت دوبارہ طے ہو سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران میں دو ہفتے کی جنگ بندی (آج)بدھ کو ختم ہونی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ ایران یا امریکا اگلا قدم کیا اٹھائیں گے۔امریکی میڈیاکے مطابق مذاکرات کسی بھی وقت دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ طویل المدتی معاہدے کے بغیر جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ مذاکراتی وفد نے پاکستان جانا ہے یا نہیں۔ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق اسماعیل بقائی نے اس کی وجہ امریکا کی جانب سے متضاد پیغامات اور ناقابل قبول اقدامات قرار دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…