بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

سانحہ گل پلازہ کی 21صفحات کی انکوائری رپورٹ آگئی،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 29  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)سانحہ گل پلازہ کی 21 صفحات کی انکوائری رپورٹ آگئی جس میں تہلکہ خیز انکشافات کئے گئے ہیں۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق گل پلازہ میں آگ فلاور اینڈ گفٹ شاپ سے لگی، دکان مالک نعمت اللہ دکان 11 سالہ بچے کے حوالے کر کے چلا گیا،ماچس جلانے سے مصنوعی پھولوں میں آگ بھڑک اٹھی،آتش گیر مواد کے باعث آگ نے تیزی سے پوری عمارت کو لپیٹ میں لیا۔پڑوسی دکان کے ورکر نے واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا،کم عمر بچوں کو دکان میں چھوڑنا سنگین غفلت قراردیا گیا، فلور چوکیدار نے آگ کے 5 منٹ بعد بجلی بند کی،بجلی بند ہونے سے پلازہ میں موجود 2500 افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔غیر محفوظ برقی نظام بھی آگ کی شدت بڑھنے کی وجہ بنا،واقعے کے وقت گرائونڈ فلور کے 3 سے 4 گیٹس کھلے تھے،گرانڈ فلور پر آگ کے باعث سیڑھیوں میں دھواں بھر گیا،راستے بند ہونے سے متعدد افراد شاپس میں محصور ہو گئے۔انکوائری کمیٹی نے مزید کہا کہ رات 10:50 سے 10:55 تک آگ تھرڈ ڈگری میں تبدیل ہو چکی تھی،آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، فائر فائٹنگ آلات ناکارہ ہو گئے،شدید آگ کے باعث دستیاب فائر فائٹنگ سامان موثر ثابت نہ ہو سکا۔

فائر بریگیڈ کو پانی کی فراہمی میں سنگین تاخیر ہوئی،پہلا واٹر بازر رات 11بج کر 53 منٹ پر موقع پر پہنچا، مسلسل پانی کی فراہمی آدھی رات کے بعد شروع ہو سکی،میزنائن فلور پر پھنسے افراد کیلئے میٹل کٹر دستیاب نہیں تھے۔لوہے کی جالیاں کاٹنے میں تاخیرسے ریسکیو متاثر ہوا،فائر فائٹرز کے پاس مناسب آلات اور حفاظتی گیئر نہیں تھا، فائر آڈٹس ہوئے، عملدرآمد جانچنے کا کوئی مثر فالو اپ نہیں ہوا۔کے ایم سی، سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کی رپورٹس فائلوں تک محدود رہیں،عمارت میں راہداریوں کی نشاندہی تک نہیں کی گئی تھی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…