منگل‬‮ ، 09 دسمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کامستقبل جاتی امرا میں شریف خاندان کی بیٹھک

datetime 8  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شریف خاندان کے ارکان نے اتوار کے روز جاتی امرا میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس کا مقصد ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور و خوض کرنا اور خصوصاً اپوزیشن جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے آئندہ لائحہ عمل اور پنجاب میں انتظامی تبدیلیوں پر مشاورت کرنا تھا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں وزیرِاعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف شریک ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس گفتگو میں پی ٹی آئی کی ممکنہ حکمتِ عملی اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مؤثر اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے دوران یہ بھی زیر بحث آیا کہ عمران خان کی جماعت میں موجودہ حیثیت کیا ہے اور آیا پی ٹی آئی قیادت اپنے بانی کی رہنمائی پر انحصار جاری رکھے گی یا اسٹیبلشمنٹ کے اب تک کے سخت ردعمل کے بعد خود کو ان سے دور کرے گی۔ذرائع کے مطابق شریف خاندان نے سیاسی اور معاشی امور میں حکومت کے اقدامات کے ساتھ ساتھ اسٹیبلشمنٹ کے رویے اور اس کے ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے پنجاب کابینہ کی تازہ کارکردگی رپورٹ بھی اپنے والد اور چچا کو بریف کی، جس میں آڈٹ کے ذریعے سامنے آنے والی نمایاں خامیوں کی نشاندہی کی گئی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی کابینہ میں ممکنہ ردوبدل اور نئے وزرا کی شمولیت کے ذریعے حکومت کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے اپنے ارادے کا بھی اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…