اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — نیب ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے گھر یا جائیداد کی نیلامی سے متعلق چلنے والی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان پہلے ہی سرنڈر کر چکے ہیں، اور اس مقدمے میں ان کی کسی بھی جائیداد کی نیلامی کے احکامات موجود نہیں۔
فیصلے میں بھی عمران خان کی جائیداد شامل نہیں ہے، جب کہ نیلامی کے احکامات صرف اشتہاری ملزمان تک محدود ہیں۔مزید بتایا گیا کہ عدالتی حکم پر ضلعی انتظامیہ تین جائیدادوں کی نیلامی کر رہی ہے، جن میں موضع موہڑہ نور میں 405 کنال اور 248 کنال زمین شامل ہے، جن کی نیلامی آج طے ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد کے 3 کلب روڈ پر واقع زمین بھی نیلامی کی فہرست میں شامل ہے، جو مفرور ملزمان کے اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد ضبط کی گئی تھی۔