ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

مجھ میں اور شہباز میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں: نواز شریف

datetime 17  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق حکومتی مؤقف درست اور اصولی ہے، کیونکہ ایران کے خلاف جو رویہ اپنایا جا رہا ہے وہ جارحیت کے زمرے میں آتا ہے۔

لندن میں اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے موجودہ حکومت کی داخلی اور خارجی پالیسیوں کی تعریف کی اور کہا کہ ریاستی سطح پر معاملات نہایت مؤثر انداز میں چلائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ پاکستان کے نہ صرف مذہبی اور ثقافتی رشتے ہیں بلکہ وہ ایک اہم ہمسایہ ملک بھی ہے، ایسے میں اس کے خلاف جارحانہ اقدامات کی مخالفت حکومت کا جائز مؤقف ہے۔

سابق وزیر اعظم نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ جارحیت کے مقابلے میں اپنا دفاع کیا ہے، اور ملکی فوجی طاقت دفاعی مقاصد کے لیے ہے، نہ کہ حملے کے لیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، ہم دونوں ایک ہی سوچ رکھتے ہیں، اس لیے قیادت کا فرق کوئی معنی نہیں رکھتا۔

نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے بیرون ملک مقیم کارکنوں کو پارٹی کا سرمایہ قرار دیا اور کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم کو یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں اپنے قیام کے بعد کل پاکستان واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…