جمعہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2025 

تباہ ہونے والے طیارے میں بھارت کی اہم شخصیت کے سوار ہونے کا انکشاف

datetime 12  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات/ احمد آباد /نئی دہلی /ممبئی (این این آئی)بھارت کی ریاست گجرات میں احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب برطانیہ کے شہر لندن کیلئے اڑان بھرنے والا ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ ڈاکٹرز کے ہاسٹل کی عمارت پر گر کر تباہ ہوگیاجس میں 230مسافر اور عملے کے 12ارکان سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں 241افراد ہلاک ہوگئے ، ایک کے بچ جانے کی اطلاعات ہیں ،درجنوں افراد ہاسٹل کی عمارت کے ملبے نیچے دب گئے ،ہاسٹل کی طلبہ بھی زخمی ہیں ،جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ،تباہ ہونے والے ایئر انڈیا کے مسافر بردار طیارے میں گجرات کے سابق وزیر اعلی وجے روپانی سمیت169بھارتی ،52 برطانوی شہریوں کے علاوہ ایک کینیڈین اور سات پرتگالی باشندے سوار تھے،حادثے کے بعد بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پر تمام پروازوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرانڈیا کی فلائٹ نمبر اے آئی 171 بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ سے لندن (برطانیہ) کیلئے روانہ ہوئی تھی، طیارے کو حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے لندن جارہا تھا کہ ٹیک آف کرنے کے چند سیکنڈز بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا۔ائیر انڈیا کی پرواز اے آئی 171 احمد آباد ائیرپورٹ سے روانگی کے وقت 322 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے محض 625 فٹ اوپر اڑ سکی اور پھر ٹیکنیکل طور پر گرکر تباہ ہوگئی۔فلائٹ ریڈار کے مطابق اڑان بھرنے کے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں625 فٹ کی بلندی پر طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔بھارتی ڈی جی سول ایوی ایشن کے مطابق طیارہ گرنے سے قبل ایک بج کر39 منٹ پرکیپٹن نے مے ڈے کی کال دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ حادثے کا شکار بوئنگ 787 طیارہ 11 سال پرانا تھا۔برطانوی میڈیا نے ڈپٹی کمشنر پولیس کنان ڈیسائی کے حوالے سے تصدیق کی کہ حادثے میں 200 سے زائد مسافر ہلاک ہوچکے ہیں۔طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے، طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔

بھارت کے وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ طیارہ حادثے میں زیادہ افراد لاک ہو گئے ہیں، ،ریسکیو نے لاشیں بھی نکال لی ہیں، تاہم درجنوں افراد اب بھی اس عمارت میں موجود ہیںجس سے طیارہ ٹکراکر تباہ ہوا، کئی زخمی زیر علاج ہیں۔ذرائع کے مطابق طیارے میں 242 افراد سوار تھے جن میں 217 بالغ اور 11 بچے تھے، ایئر انڈیا کے مطابق ان میں سے 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، 7 پرتگالی، اور ایک کینیڈین تھا، مسافروں میں سابق وزیراعلیٰ گجرات وجے روپانی بھی شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کے زندہ بچ جانے کے امکانات نہایت کم ہیں، امدادی کارروائیاں دن بھر جاری رہیں اور زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق طیارے کی کمانڈ کیپٹن سمیت سبھروال کے پاس تھی، طیارہ کیپٹن سمیت سبھروال اور فرسٹ آفیسر کلائیو کنڈر کے ساتھ پرواز کر رہا تھا، کیپٹن سمیت سبھروال لیفٹ سیٹ ٹریننگ کیپٹن (ایل ٹی سی) ہیں، اور ان کے پاس 8 ہزار 200 گھنٹوں کی پرواز کا تجربہ ہے۔کوپائلٹ کے پاس ایک ہزار 100 گھنٹوں کی پرواز کا تجربہ تھا، ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کے مطابق طیارہ احمد آباد کے رن وے سے روانہ ہوا تھا، اس نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو ایک ‘مے ڈے’ کال دی، لیکن اس کے بعد اے ٹی سی کی طرف سے کی جانے والی کالز کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ڈی جی سی اے کے ذرائع کے مطابق روانگی کے فوراً بعد طیارہ ہوائی اڈے کی حدود سے باہر زمین پر گر گیا، حادثے کی جگہ سے گھنا سیاہ دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ ایئرانڈیا کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب رہائشی آبادی کے قریب گراجسکے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔قبل ازیں بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ایئر انڈیا کا ایک طیارہ جمعرات کے روز سردار ولبھ بھائی پٹیل احمد آباد ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، گجرات اسٹیٹ پولیس کنٹرول روم نے اطلاع دی ہے کہ ایئر انڈیا کی پرواز AI 171 لندن کے لیے روانہ ہو رہی تھی۔

رپورٹ میں بتایاگیاکہ ایئر انڈیا کی پرواز AIـ171 میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ بھی زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق ریاستی میڈیکل ایسوسی ایشن کی رپورٹس کے مطابق طیارہ سیدھا بی جے میڈیکل کالج کے انڈرگریجویٹ ہاسٹل کے میس سے ٹکرا گیاجو میگھانی نگر میں واقع ہے ادھر آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشنز کی فیڈریشن (ایف اے آئی ایم اے )کے مطابق حادثے کے وقت ہاسٹل کے میس میں طلبہ موجود تھے، فیڈریشن کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں طیارے کا ایک حصہ ہاسٹل کی عمارت میں پھنسا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایئر انڈیا نے بتایا کہ طیارہ برطانیہ کے گیٹ وِک ایئرپورٹ جا رہا تھا۔ایک سینئر پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے تقریباً 70سے 80 فیصد علاقہ صاف کر لیا ہے اور جلد ہی باقی علاقہ بھی صاف کر لیں گے۔

بوئنگ نے کہا کہ اسے ابتدائی رپورٹس کا علم ہے اور وہ مزید معلومات اکٹھی کرنے پر کام کر رہا ہے، بوئنگ (بی اے این) کے شیئرز پری مارکیٹ میں 6.8 فیصد گر کر 199.13 ڈالر کی سطح پر آ گئے دوسری جانب بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پر تمام پروازوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ہوائی اڈے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ایئرانڈیا کے طیارے کے حادثے کے نتیجے میں سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈہ اس وقت فعال نہیں ، تمام پروازوں کی آمد و رفت تا حکم ثانی عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گجرات کے وزیر اعلیٰ، وزیر داخلہ اور پولیس کمشنر سے اس حادثے کے بارے میں بات کی ہے، انہوں نے مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔پروازوں کی ٹریکنگ کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار کی جانب سے ایکس پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایئر انڈیا کی پرواز AI171 کے احمد آباد سے لندن جاتے ہوئے حادثے کی اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں، ہمیں طیارے سے آخری سگنل 08،08،51 یو ٹی سی پر موصول ہوا تھا، جو ٹیک آف کے چند سیکنڈ بعد کا تھا۔

حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بوئنگ 8ـ787 ڈریم لائنر تھا، جس کا رجسٹریشن نمبر VTـANB ہے، یہ انتہائی جدید طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔برطانوی بادشاہ کے شاہی محل کے ترجمان نے کہا کہ شاہ چارلس کو ایئرانڈیا کی پرواز کو پیش آنے والے حادثے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، پرواز میں 53 برطانوی مسافر بھی سوار تھے، دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کو بھی حکام نے حادثے کی دستیاب تفصیلات کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔برطانوی حکام کے مطابق شاہ چارلس اور برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے ایئرانڈیا کی لندن کے لیے روانہ ہونے والی پرواز کو حادثے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔بھارت میں شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احمد آباد میں پرواز کے حادثے کے بارے میں جان کر شدید صدمہ اور افسوس ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم پوری طرح الرٹ پر ہیں، میں خود صورت حال کی نگرانی کر رہا ہوں، تمام ہوا بازی اور ہنگامی ردعمل کی ایجنسیوں کو فوری اور مربوط کارروائی کی ہدایت دی ہے، ریسکیو ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے، اور طبی امداد و ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔رام موہن نائیڈو نے کہا کہ میری دعائیں اور نیک تمنائیں تمام متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کے بعد وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی رام موہن نائیڈو کو فون کیا۔شہری ہوابازی کے وزیر احمد آباد روانہ ہو گئے ہیں تاکہ موقع پر امدادی کارروائیوں اور بچاؤ کے کام کی نگرانی کر سکیں۔

وزارت شہری ہوابازی کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ تمام ضروری امداد فوری طور پر فراہم کی جائے اور صورت حال سے باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے، تمام متعلقہ ایجنسیاں ہائی الرٹ پر رہیں اور مربوط کوششیں جاری ہیں۔گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل نے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کے بعد امدادی اور بچاؤ کی کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔انہوں نے ایکس پر لکھا کہ میں احمد آباد میں ایئر انڈیا کے مسافر طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہوں، حکام کو ہدایت دی ہے کہ حادثے کے مقام پر فوری طور پر بچاؤ اور امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں اور زخمی مسافروں کے فوری علاج کے لیے جنگی بنیادوں پر انتظامات کیے جائیں۔انہوںنے کہاکہ میں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے گرین کوریڈور بنانے اور اسپتال میں علاج کی تمام سہولتوں کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔بھوپندر پٹیل نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی مجھ سے بات کی ہے اور طیارہ حادثے میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے این ڈی آر ایف ٹیموں اور مرکزی حکومت کی مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے احمد آباد میں ایئرانڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دل دہلادینے والے حادثے کے بعد ریلیف کی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے، زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں، کیوں کہ ہر زندگی اور ہر سیکنڈ اہم ہے۔انہوں نے کانگریس کے ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ حادثے میں ریلیف سرگرمیوں کے لیے جو کچھ کرسکتے ہیں، ضرور کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…