پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا: شہبازشریف

datetime 10  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے کیے گئے حملوں کے جواب میں پاکستان کے مؤثر اور کامیاب فوجی اقدام پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے اور ملکی سیاسی قیادت سے رابطے کرکے اُنہیں اعتماد میں لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی اور مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین سمیت دیگر قائدین سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم نے بتایا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا بہانہ بنا کر پاکستان پر میزائل اور ڈرونز سے حملے کیے۔ ان حملوں کے باوجود پاکستان نے ابتدا میں انتہائی بردباری اور صبر کا مظاہرہ کیا، لیکن بھارت کی مسلسل جارحیت کے بعد افواجِ پاکستان نے بھرپور اور ٹھوس ردِ عمل دیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ “افواجِ پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت اور حکمتِ عملی سے دشمن کو جواب دیا، ہم نے بے گناہ شہداء کا بدلہ لے لیا ہے، اور آج کا دن بھارت کو واضح پیغام دینے کا دن ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کو مسترد کر کے اپنی بدنیتی کو واضح کیا، مگر ہم ہر سطح پر امن کے خواہاں ہیں، تاہم دفاعِ وطن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ملکی سیاسی قائدین نے بھی افواج پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت، دلیری اور بصیرت کی تعریف کی اور حکومت کو اپنے مکمل تعاون اور یکجہتی کا یقین دلایا۔

بعد ازاں، وزیراعظم نے تمام سیاسی رہنماؤں کی جانب سے غیر مشروط حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم آج رات قوم سے اہم خطاب بھی کریں گے جس میں حالیہ صورت حال پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…