اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر ترسیلاتِ زر روکنے کی اپیل

datetime 30  جنوری‬‮  2025 |

راولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلاتِ زر روکنے کی اپیل کردی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی بچانے کیلئے ترسیلات زر روکنے کی مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے وکلاء توشہ خانہ ٹو کیس خارج کروانے گئے تھے کیونکہ یہ ایک ناجائز ٹرائل ہے جو جیل میں جاری ہے ، یہ کیس صرف اس لئے زیر سماعت ہے تاکہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکلنے نہ دیا جائے ۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ جسٹس انعام امین منہاس کا بھائی 9مئی کیس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف پراسیکیوٹر ہے ، جی ایچ کیو حملہ کیس کے پراسیکیوٹر کے بھائی کو جلدی سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جج بنا کر بٹھا دیا گیا ہے، اسی طرح گل حسن اورنگزیب ایک ڈیڑھ سال سے بانی پی ٹی آئی کے کیسز سن رہے تھے، اب نئے ججز کو بٹھا کر کیسز ان کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اِن کا اردہ ہے کہ کوئی یہاں ناجائز عدالت سے بال پھینکے تو وہاں بھی اس کا ناجائز فیصلہ ہو ،ان کا بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کاارادہ نہیں ہے ،اسی لئے جعلی کیسز چلائے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اب ان ججز نے بھی چھپانا ہو گا کہ دنیا پر ظاہر نہ ہو کہ جعلی کیسز بنائے گئے ہیں ، توشہ خانہ ٹو میں بھی انہیں جلدی ہے سزا دینے کی ،میرے خیال میں جج انہیں بہت جلد سزا دے دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سے یہ جج اسی جج انعام منہاس کے سامنے بال پھینکے گا اور وہ اس کو کنفرم کر دے گا ، یہ 26ویں ترمیم کا پہلا نتیجہ سامنے آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ترسیلات زر بھیجنا بند کر دیں تاکہ جس سہارے یہ چل رہے ہیں انہیں سمجھ آجائے۔ انہوں نے کہا کہ جو جج انصاف دینے کی کوشش کرتے ہیں انہیں سائیڈ لائن کیا جاتا ہے، آپ لوگوں نے ججز کے ساتھ کھڑا ہونا ہے انہوں نے ہی آگے چل کر انصاف دینا ہے ، چیزیں ٹھیک نہیں ہوں گی، دن بدن خراب تر ہوتی جا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…