راولپنڈی (این این آئی) رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہم ماریں کھاکر اوریجنل ڈھیٹ بن چکے ہیں، اب گولیوں اور مقدمات سے ڈر نہیں لگتا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں پی ٹی آئی کارکن گرفتار ہیں، ہمارے پنجاب بھر کے ورکرز کو 9 مئی کے کیسوں میں ملوث کیا جارہا ہے، یہ کارکن پہلے ہی 2 درجن نو مئی کیسوں میں نامزد ہیں، اب لاہور اور فیصل آباد پولیس راولپنڈی بھر کے کارکنوں کی گرفتاری مانگ رہی ہے۔
سول نا فرمانی تحریک کے سوال پر شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف بہت کچھ کر سکتی ہے، ہم نے اب اتنی زیادہ مار کھا لی ہے کہ اوریجنل ڈھیٹ ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایف آئی آر، مار دھاڑ اور گولیاں سے اب ڈر نہیں لگتا، ملک بھر کی پولیس موجود تھی جب ہمارا احتجاج تھا پھر بھی یہ چاہتے ہیں کہ ملک بھر کے کیسز میں انکا نام ڈالیں۔