جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ڈی چوک احتجاج کے فلاپ ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کا موقف سامنے آ گیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق انہیں ڈی چوک پہنچنا تھا۔ اپنے ایک بیان میں مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے مطابق ڈی چوک میں پارٹی قیادت نہیں تھی، جو بھی ہوا اس کا احتساب اور جواب طلبی بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

مشال یوسفزئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے پولیٹیکل کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی نہ ہی شرکت۔اس سے قبل بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا تھا کہ کل کی پریس کانفرنس کا بشریٰ بی بی کو بتایا نہیں گیا، انہوں نے پریس کانفرنس سے اتفاق نہیں کیا تھا۔مریم ریاض وٹو نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ کل شام کو بات ہوئی تو بشریٰ بی بی کا اپنا فون نہیں چل رہا تھا، بات ہوئی تو بشریٰ بی بی نے کہا کہ ان کا فون ان کے پاس نہیں ہے۔مریم ریاض نے کہا کہ سیاسی کمیٹی میں بشریٰ بی بی آئیں لیکن انہیں مدعو نہیں کیا گیا تھا، بشریٰ بی بی غصے میں نہیں مایوسی کی کیفیت میں تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…