اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں ڈی چوک کو سیل کرنے کا عمل جاری ہے اور ملک بھر سے 8 ہزار اضافی پولیس اہلکار طلب کرلیے گئے ہیں۔پنجاب میں 10 ہزار سے زائد اہلکار اسٹینڈ بائی پرہیں جب کہ مری میں 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت ہرقسم کیاجتماع، ریلیوں اور جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔ دوسری جانب قائداعظم یونیورسٹی 22 سے 25 نومبر تک بند رہے گی۔