منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

9 مئی بہت بڑا واقعہ تھا، سپریم کورٹ

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے 9 مئی توڑ پھوڑ کیس میں تحریک انصاف لاہور کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی امتیاز احمد شیخ کی دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے سماعت میں کہا کہ ضمنی بیان میں میرے مؤکل کو نامزد کیا گیا۔جسٹس شہزاد احمد ملک نے کہا کہ وکیل صاحب یہاں بندے غائب ہو جاتے ہیں، وکیل غائب ہو جاتے ہیں آپ ضمنی بیان کی بات کر رہے ہیں، ہماری ماتحت عدلیہ میں آج بھی خدا کا خوف رکھنے والے ایسے ججز ہیں جو انصاف پر مبنی فیصلے کر رہے ہیں۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے لطیف کھوسہ سے کہا کہ ضمنی بیان کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ کیوں نہیں بنایا، عدالتی ریکارڈ آپ پورا نہیں کرتے اور باہر آکر کہتے ہیں عدالتیں ناانصافی کر رہی ہیں، لطیف کھوسہ صاحب معذرت کیساتھ خامیاں آپکی ہوتی ہیں اور بدنام عدالتوں کو کرتے ہیں، اگر کوئی جونیئر وکیل ایسا کرتا تو الگ بات تھی، آپ تو یونیورسٹیوں میں بطور استاد پڑھاتے ہیں، ہماری عدالتیں انصاف کر رہی ہیں، وکلاء اور عدالتوں کو دو پہیوں کی صورت میں ساتھ چلنا چاہیے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ بہت بڑا واقعہ تھا، آپ کو ضمنی بیان کیوں نہیں ملا، اب تو آپکا مرکزی سیکرٹریٹ چمکنی میں ہے، وہی چمکنی جہاں آپ نے انٹرا پارٹی الیکشن الیکشن کروائے تھے۔جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پراسیکیوشن پنجاب کو نوٹس جاری کردیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…