اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

ہم پر حملہ کیا گیا ،جنگ جاری رہے اور مرتے دم تک جاری رہے گی ، علی امین گنڈاپور

datetime 6  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہم پر حملہ کیا گیا ،جنگ جاری رہے اور مرتے دم تک جاری رہے گی ، ڈی چوک پر پہنچنے کا کہا تھا اور پہنچے، اسلام آباد پولیس نے کے پی ہاؤس پر دھاوا بولا، شیلنگ کی، توڑ پھوڑ کی، اسلام آباد پولیس کی کارکردگی دیکھیں ، میں ساری رات وہیں تھا،انہیں نہیں ملا،آئی جی اسلام آباد کو کے پی اسمبلی کے فلور پر آکر معافی مانگنا ہوگی۔

گزشتہ روز سے منظر عام سے غائب وزیرا علیٰ علی امین گنڈاپور اچانک خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں پہنچے،وزیر اعلیٰ کی آمد پر ایوان میں نعرے بازی کی گئی اور علی امین گنڈاپور اراکین اسمبلی سے ملاقات کی۔اسمبلی سے خطاب میں علی امین نے کہاکہ پورے پاکستان کی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں، مجھے اپنے ہاؤس اور ارکان پر فخر ہے۔

انہوںنے کہاکہ عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، ہمارے لوگوں کو توڑا نہ جاتا تو اسمبلی میں ایک بھی اپوزیشن کا رکن نہ ہوتا، باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہم پر حملہ کیاگیا، ہماری پارٹی کا نشان واپس لیا گیا، ہمارے دو تہائی اکثریت والی حکومت چھینی گئی۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہماری پارٹی پر حملے کرنے والے روز بے نقاب ہورہے ہیں، تحریک انصاف کو سوا 4کروڑ ووٹ ملے، ہم سے حکومت چھین لی گئی اب یہ سلسلہ جاری ہے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمیں ملک میں جلسے جلوس کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی؟ پی ٹی آئی کے دور میں بلاول نے مارچ کیا، کسی نے نہیں روکا، پی ٹی آئی کارکنان کو روکنے کیلئے تشدد کیاگیا، یہاں وہ سب بیٹھے ہیں جنہوں نے برے وقت میں پارٹی نہیں چھوڑی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس طاقت ہے ہمارے پاس بھی ہے، اسلام آباد پہنچنے کے بعد آمنے سامنے تصادم سے کا خطرہ تھا۔انہوںنے کہاکہ برے وقت میں چھوڑنے والا بزدل ہے، جب پارٹی چھوڑ دی تو نو مئی نہیں ہے، آئی جی اسلام آباد نے کے پی ہاوس میں توڑ پھوڑ کی، میری سرکاری گاڑی کو توڑا گیا، آ ئی جی اسلام آباد آپ اتنے نیچے نا جاؤ۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گزشتہ روز پوری رات کے پی ہائوس میں تھا، یہ آپ کی کارکردگی ہے، آپ نے چار چھاپے مارے، میرے گارڈز کو مارا اور لوٹا بھی گیا، یہ سرکاری غنڈہ ہے اور اس فلور پر معافی مانگے ورنہ ایف آئی آر ہوگی۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بار بار کہتا رہا ہوں اپنی اصلاح کرو،مولانا صاحب نے بھی کہہ دیا کے عمران خان کی حکومت گرانے کے لیے مجھ سے بھی بات ہوئی تھی، کیا عمران خان کی سوچ کو آپ ختم کر سکتے ہو۔انہوںنے کہاکہ پہلے ہم سے پارٹی نشان چھینا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو فارم 45 پر سوا چار کروڑ ووٹ ملا ہے، ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ۔علی امین گنڈا پور نے کہاکہ ڈی چوک پر پہنچنے کا کہا تھا اور وہیں پر پہنچے، گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے کے پی ہاؤس پر دھاوا بولا، شیلنگ کی، توڑ پھوڑ کی، اسلام آباد پولیس کی کارکردگی دیکھیں ، میں ساری رات وہیں تھا،انہیں نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ جاری ہے، مرت دم تک یہ جنگ لڑیں گے، میں پھر آئوں گا، آپ کسی کی بہن، کسی کے بچوں کو اٹھا رہے ہیں، آپ نے بھی قبر میں جانا ہے، کب تک رہو گے، اس ملک کے آئین کا سوچو اس ملک کا سوچو۔انہوںنے کہاکہ آئی جی اسلام آباد کو کہتا ہوں، گرفتار کرنا ہے تو کرے، میں یہاں کھڑا ہوں، پی ٹی آئی چھوڑنے والوں نے پٹھانوں کی بے عزتی کی ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…