منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

datetime 4  اکتوبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے سلسلے میں اسلام آباد میں فوج کو تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔5 سے 17 اکتوبر تک فوج ضلعی انتظامیہ کیساتھ امن و امان قائم رکھنے میں معاونت کریگی۔وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے وزارت داخلہ کی درخواست کی منظوری دی۔

فوج شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تعینات کی گئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس سی او کانفرنس کے دوران سکیورٹی کے سلسلے میں اسلام آباد میں فوج کو تعینات کیا گیا ہے، فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج تعینات رہے گی، اسلام آباد کی سکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے حوالے ہوگی اور پولیس سمیت دیگر ادارے فوج کی معاونت کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے فوج کی تعیناتی کے حوالے سے بتایا تھا۔واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں بھارت سمیت کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…