پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کام بند نہیں کرسکتی،مقدمات کے فیصلے کرنے کی تنخواہ ملتی ہے، جسٹس منیب کے کیس نہ سننے پر چیف جسٹس کے ریمارکس

datetime 30  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منیب اختر کے ایک کی سماعت کرنے سے معذرت پر ریمارکس دئیے ہیں کہ سپریم کورٹ کام کرنا بند نہیں کرسکتی، ہمیں یہاں صرف مقدمات کے فیصلے کرنے کی تنخواہ ملتی ہے۔پیرکوسپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے تشریح کے فیصلے پر نظرثانی اپیلوں پر سماعت میں جسٹس منیب کے نہ آنے پر چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس منیب اختر سے درخواست کریں گے کہ وہ بینچ کا حصہ بنیں۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ نظرثانی میں ایک اہم نکتہ ہے جو عمومی طور پر گورننس کو متاثر کررہا ہے، جسٹس منیب نے پیرکومقدمات کی سماعت کی اور وہ ٹی روم میں بھی موجود تھے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ایک مرتبہ بینچ بن جائے تو تمام کارروائی عوام کے سامنے ہونا چاہیے، جسٹس منیب اختر اگر نہ آئے تو دوسرے دستیاب جج ان کی جگہ شامل کیے جائیں گے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ پارلیمنٹ کے قانون کی یہ نیت نہیں ہے کہ آئینی حقوق کے فیصلے نہ ہوں اورسپریم کورٹ اسٹینڈسٹل ہوجائے،اگر کوئی رکن شریک نہیں ہونا چاہتا تو یہ ان کی مرضی ہے، سپریم کورٹ کام کرنا بند نہیں کرسکتی، ہمیں یہاں صرف مقدمات کے فیصلے کرنے کی تنخواہ ملتی ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…