پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت کا پاکستان کے ساتھ مشروط مذاکرات کا عندیہ

datetime 25  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(این این آئی ) انڈیا کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے ساتھ مشروط مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے قصبوں کوٹرنکا اور سندربنی میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ نے کہا کہ انڈیا پاکستان کو گلے لگانے اور اس کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کرنے کے لیے تیار ہے لیکن پاکستان کو اس بات کی ضمانت دینا ہو گی کہ وہ انڈیا میں دہشت گردی کو فروغ دینا بند کر دے گا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے قصبوں کوٹرنکا اور سندربنی میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ (کانگریس اور پی ڈی پی)پاکستان کے ساتھ بات چیت کی وکالت کر رہے ہیں جو ایک ایسا ملک ہے جو جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی مدد اور حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے مبینہ ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کانگریس اتحاد آئین کے آرٹیکل 370 کے حوالے سے ایک ہی صفحے پر ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستانی رہنما کا مضحکہ خیز بیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔ پاکستان غربت اور بدحالی کا ایک بین الاقوامی برانڈ بن چکا ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…