جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

اسپیکر قومی اسمبلی کا ایوان میں فوج اور عدلیہ کیخلاف تقاریر روکنے کا فیصلہ

datetime 20  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایوان میں فوج اور عدلیہ کیخلاف تقاریر کو روکنے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو میں اسپکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں فوج اور عدلیہ کے خلاف تقاریر روکی جائیں گی، آئین میں بھی لکھا ہے کہ عدلیہ اور مسلح افواج کے خلاف بات نہیں ہو سکتی، عدلیہ اور فوج کے خلاف تقاریر نشر نہیں ہوں گی۔

مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے آئینی ترامیم سے متعلق یقین دہانی کروائی ہوگی تبھی تو حکومت نے اجلاس بلایا ہوگا کہ چلیں ایک آدھی تو ترمیم منظور کروا ہی لیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایسے تو نہیں سب کچھ کیا تھا، جو زبان دے کر مکر جائے اسے بیوقوف نہیں کچھ اور کہتے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی آئینی ترامیم سے متعلق مسودے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم سے متعلق مسودہ نہ انہیں دیا گیا نہ ہی انہوں نے مانگا۔

انہوں نے کہاکہ آئینی ترامیم سے متعلق کوئی فائنل ڈرافٹ تھا ہی نہیں بلکہ ایک ابتدائی ڈرافٹ تھا، حکومت کی آئینی ترامیم منظور کروانی کی مکمل تیاری تھی اسی لیے تو اجلاس بلایا گیا تھا، حکومت کی کوشش تھی کہ جن ترامیم پر جماعتیں مان جائیں گی وہ منظور کروا لی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت پر تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دستخط بھی ہیں، تبھی تو حکومت نے اجلاس بلایا ہوگا کہ چلیں ایک آدھی تو ترمیم منظور کرا لیں گے۔ایاز صادق نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ کی کارروائیوں میں ایجنسیوں کا کوئی کردار نہیں، کسی ایجنسی کے کہنے پر کوئی میٹنگ منسوخ نہیں ہوتی۔

انہوں نے حکومت کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی۔انہوںنے کہاکہ حکومت کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ان سے بات چیت کی پیشکش کی کہ جن نکات پر تحریک انصاف مان لیتی ہے وہ نکات تو منظور کروا لیں۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے اراکین نے بھی کہا کہ آپ کو پی ٹی آئی ارکان کی پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتاری سے متعلق علم تھا، جس پر اسپیکر ایاز صادق نے جواب دیا کہ وہ لوگ نہیں چاہتے کہ وہ اسپیکر کی کرسی پر بیٹھیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے دوبارہ اسپیکر بننے سے ان کے پارٹی کے لوگ خوش نہیں ہیں۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…