پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت کا آئینی ترامیم کا مجوزہ مسودہ یکسر مسترد کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

datetime 18  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے پیش کیے گئے آئینی ترمیم کے مسودے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔اسد قیصر کی رہائش گاہ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت اب یہ کہہ رہی ہے کہ ان کا کوئی مسودہ ہے ہی نہیں لیکن جو مسودہ فراہم کیا گیا وہ کیا تھا؟۔

انہوںنے کہاکہ مسودہ کسی کو دیا گیا اور کسی کو نہیں دیا گیا یہ کیا کھیل تھا؟ لیکن جو کچھ بھی ہمیں دیا گیا ہمارے لیے وہ کسی لحاظ سے بھی قابل قبول نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس ترمیم پر حکومت کا ساتھ دیتے تو قوم کے ساتھ اس سے بڑی اور کوئی خیانت نہیں ہو سکتی تھی۔قبل ازیں اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسدقیصر نے اپنی رہائش گاہ پر مولانافضل الرحمن اور سابق صدر مملکت عارف علوی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔

مولانا فضل الرحمٰن کی پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات میں آئینی ترمیم سمیت ملکی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔اسد قیصر کے گھر پہنچنے پر صحافی نے مولانافضل الرحمٰن سے سوال کیا کہ کیا کہیں گے آپ کے اعزاز میں ظہرانہ ہے؟ مولانا فضل الرحمن نے جواب دیا کہ اسد قیصر نے میرے گھر بہت کھانے کھائے ہیں، اب ہماری باری ہے۔صحافی نے مولانافضل الرحمن سے سوال کیا کہ عمران خان نے آپ کے متعلق آئینی ترامیم میں کردار کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ آپ کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے، آپ اس پر آپ کیا کہیں گے تو سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ میں بھی اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…