ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین کا کیس: جج کی شیر افضل، شیخ وقاص اور احمد چٹھہ کی درخواست سننے سے معذرت

datetime 14  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتار پی ٹی آئی راکین اسمبلی شیر افضل مروت، شیخ وقاص اکرم اور احمد چھٹہ کی درخواست ضمانت سننے سے معذرت کرلی۔شیر افضل مروت، شعیب شاہین، شیخ وقاص اکرم، زین قریشی اور دیگر کی درخواست ضمانت پر انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہرعباس سِپرا کی عدالت میں ہوئی۔

ڈیوٹی جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ پراسیکیوٹر راجا نوید نہیں آئے اس لیے سماعت ایک دن بعد ہو جائے گی جبکہ وکیل صفائی نے کہاکہ ایم این ایز سب جیل میں ہیں، مگر شعیب شاہین اور دیگر ورکرز تو جیل میں ہیں، مقدمے میں پولیس اہلکار کو مارنیکا ذکر ہے مگر ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ موجود نہیں ہے، شعیب شاہین پر پستول کا الزام ہے مگر برآمدگی ایک ڈنڈے کی ہوئی ہے۔جج طاہر عباس سِپرا نے استفسار کیا کہ ڈنڈے کی ریکوری کہاں لکھی ہوئی ہے، جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ شعیب شاہین سے ڈنڈا ملا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے کہا کہ ڈیوٹی جج صرف ارجنٹ نوعیت کا ہی مقدمہ سن سکتا ہے، کوشش ہوگی شعیب شاہین کی درخواست ضمانت پر آج ہی فیصلہ کروں، شعیب شاہین کے بارے میں کہا گیا بٹیر نہیں پکڑ سکتے، پھر پستول کا الزام ڈال دیا گیا، طاہرعباس سِپرا کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔عدالت نے شعیب شاہین کی درخواست ضمانت پر دلائل کے لیے پراسیکیوٹر کو طلب کرلیا اور وکیل صفائی سے کہا کہ تسی سارے جا کے چا شا پیو’آپ سب جا کر چائے پئیں۔جج طاہر عباس سِپرا نے شیر افضل، شیخ وقاص اور احمد چٹھہ کی درخواست ضمانت پر سماعت سے معذرت کرلی اور کہا کہ شعیب شاہین کی حد تک درخواست ضمانت پر کوشش کرتا ہوں کہ آج فیصلہ کر دوں۔جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ شیر افضل مروت، شیخ وقاص اکرم اور احمد چٹھہ کا گھر ویسے ہی سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

شیر افضل مروت، شیخ وقاص اکرم اور احمد چٹھہ کی درخواست ضمانت پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہرعباس سِپرا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شیر افضل، شیخ وقاص، احمد چٹھہ اور احمد علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے سے معذرت کرتے ہوئے شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے شعیب شاہین کی ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔شیرافضل، شیخ وقاص، احمدچٹھہ، احمدعلی کی درخواست ضمانت پر سماعت ایٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار ارکان کے لیے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دے دیا تھا۔قبل ازیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی شیر افضل مروت، عامر ڈوگر، زین قریشی، نسیم شاہ، احمد چٹھہ و دیگر کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

یاد رہے کہ 10 ستمبر کو اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں رکن قومی اسمبلی زین قریشی، شیخ وقاص اکرم، ایم این اے نسیم الرحمن اور شاہ احمد خٹک کو گرفتار کرلیا تھا۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شیر افضل مروت، عامر ڈوگر، زین قریشی، نسیم شاہ، احمد چٹھہ و دیگر کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…