بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

لاہور سمیت پنجاب، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

datetime 11  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو+ پشاور+اسلام آباد( این این آئی) لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔لاہور سمیت پنجاب، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں دوپہر بارہ بجکر 30منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، اس کا مرکز جنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کے قریب تھا۔زلزلے کے جھٹکے پنجاب کے شہروں کمالیہ، خانیوال، بھلوال، چنیوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سرگودھا اور جھنگ میں محسوس کیے گئے، ساہیوال، چیچہ وطنی، پھولنگر، میانوالی، تلہ گنگ، چکوال، جہانیاں، ظفروال، بھیرہ، خوشاب اور میاں چنوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

اس کے ساتھ ملتان، ڈیرہ غازی خان ،گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب، لودھراں، دنیاپور، کہروڑ پکا اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ادھر پشاور، ڈیرہ اسمعیل خان اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں، دکانوں سے باہر نکل آئے۔زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ 3روز قبل سوات سمیت خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…