بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ارشد شریف کے قتل سے پہلے عمران خان کو معلوم تھا کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے، فیصل واوڈا

datetime 9  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ اینکر پرسن اور صحافی ارشد شریف کے قتل سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو معلوم تھا کہ کچھ بڑا ہونے جارہا ہے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل سے پہلے عمران خان کو معلوم تھا کہ کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے۔ اس حوالے سے فیصل واوڈا نے عمران خان کی ایک آڈیو کلپ پروگرام میں چلوانے کے لیے حامد میر کو بھیجی ہے جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں احتجاج کا 30 اکتوبر کو یا پھر اتوار کو اعلان کروں گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ علی امین کے بیان کے بعد اب پی ٹی آئی کے پاس راہ فرار نہیں، 9 مئی انھوں نے ہی کیا ہے، یہی مائنڈ سیٹ ہے، اس بیان کے بعد بانی کی زندگی کی ذمے داری علی امین پر ہے، اصل میں گنڈاپور پکڑے گئے ہیں فیض کے ساتھ کمیونیکیشن میں، جنرل (ر) فیض کو پتا ہے ان کے وزیر اعلیٰ کے دن گنے جا چکے ہیں، وہ اور اس کا بھائی جو کرپشن کر رہے ہیں دنیا کو پتا ہے، الیکشن کمیشن کے پاس ان کے اثاثوں کے معاملے پر نا اہلی بنتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…