ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی سے مذاکرات میں نواز شریف نہیں، عمران خان رکاوٹ ہیں، رانا ثنااللہ

datetime 4  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مذاکرات میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان رکاوٹ ہیں، بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی اور اسٹیبلشمنٹ سے متعلق مؤقف واضح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھیں، صدر مسلم لیگ (ن) نے کبھی نہیں کہا کہ پی ٹی آئی کو نکال کر باقی پارٹیاں بیٹھیں، وزیراعظم نے بھی کبھی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے معافی کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی پیشگی شرط واپس لے لی ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے معافی کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی اور اسٹیبلشمنٹ پر مؤقف واضح نہیں، وہی مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف نے کبھی نہیں کہا کہ پی ٹی آئی کو نکال کر باقی پارٹیاں بیٹھیں، وزیراعظم اسمبلی فلور پر اپوزیشن کے پاس گئے، اْن سے کہا کہ آئیں بات کرتے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے سے بات نہیں کریں گے تو معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے، نواز شریف نے جلسے میں کہا کہ سب سر جوڑ کر بیٹھیں گے تو ملک مسائل سے نکلے گا۔

وزیراعظم کے سیاسی مشیر نے یہ بھی کہا کہ اختر مینگل بلوچستان کے سینئر اور اہم رہنما ہیں، انہیں کوئٹہ ایپکس کمیٹی اجلاس کی بروقت اطلاع نہیں ہوسکی تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اختر مینگل سے رابطہ کرے گی، وہ پی ڈی ایم حکومت کا حصہ رہے ہیں، ہم اْن کی ناراضی دور کرنے کی کوشش کریں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جن خرابیوں کی اختر مینگل نشاندہی کرتے ہیں ان میں بھی بہتری ہونی چاہیے، پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے ایم اے پی) کے سربراہ محمود اچکزئی اور سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) مولانا فضل الرحمٰن سے ہماری قیادت کے اچھے تعلقات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…