بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

عمران ہٹ دھرمی، ضد اور انا پر اڑے ہوئے ہیں،انکی ضمانت نظر نہیں آتی: رانا ثنا

datetime 30  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں انہیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت ہوتی نظر نہیں آ رہی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی بلوں میں ریلیف پر سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کا اعتراض بلا جواز ہے، مہنگے بجلی بلوں کے معاملے پر نواز شریف کو بہت زیادہ تحفظات تھے، ہمارے پچھلے دور حکومت میں بھی جب پیٹرول کی قیمتیں بڑھی تھیں تو اس پر بھی نواز شریف کافی عرصہ ناراض رہے، وہ روٹی کی قیمت پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا ہماری سمجھ کے مطابق 4 ماہ اپریل، مئی، جون اور جولائی کا بل باقی 8 مہینوں کے مقابلے میں ون تھرڈ یا ون ہاف ہو جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا بلاول بھٹو جو بھی بات کرتے ہیں ہم ان کی بات کو ناصرف سنتے ہیں بلکہ اہمیت بھی دیتے ہیں، بلاول بھٹو نے کابینہ میں شمولیت پر کہا تھا کہ معاملہ سی ای سی میں رکھا جائے گا، ہم پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بانی ثیئرمین پی ٹی ا?ئی سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا عمران خان ہٹ دھرمی، ضد اور جھوٹی انا پر اڑے ہوئے ہیں، 9 مئی واقعات پر بانی پی ٹی آئی تسلیم کریں کہ ان سے غلطی ہوئی، بانی پی ٹی آئی اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتے الٹا کہتے ہیں مجھ سے معافی مانگی جائے۔رانا ثنائ اللہ کا کہنا تھا مجھے مستقبل قریب میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت نظر نہیں آرہی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…