منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

بھارت کے ائیرپورٹ پر اترنے میں ناکامی پر ایتھوپین طیارے کی کراچی میں لینڈنگ

datetime 27  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)بھارتی شہر احمد آباد کے ایئر پورٹ پر اترنے میں ناکامی پر ایتھوپین ایئر لائن کے طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایتھوپین ایئر لائن کا ایک بوئنگ 737 کارگو طیارہ پرواز ای ٹی 3644 کے طور پر ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا سے اڑان بھر کر بھارتی شہر احمد آباد پہنچا، جہاں طیارے نے گزشتہ صبح مقامی وقت کے مطابق 4 بج کر 15 منٹ پر ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی، طیارہ رن وے کے عین قریب پہنچ گیا مگر لینڈنگ نہ کر سکا۔

اے ٹی سی کی ہدایت پر پائلٹ 1500 فٹ کی بلندی سے واپس چلا گیا، بعد ازاں پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی کی طرف کر دیا اور سوا گھنٹے بعد مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 31 منٹ پر اس طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی۔ کراچی میں عملے نے ریسٹ کیا اور بعد میں کارگو طیارے نے احمد آباد کے لیے اڑان بھری۔



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…